Subscribe Us

header ads

گنے کے رس کا فائدہ

 گنے کی راب 



گنے کے رس کو پکا کر تیار کی گئی شہد  (راب) جسے ہماری مقامی زبان میں ککو کہا جاتا ہے،یہ وہ سیال مادہ ہوتا ھے جو مزید شکر بنانے کے قابل نہی رہتا ایک طاقت ور ٹانک ھے یہ حادثاتی طور پر دریافت ہوئی اہل عرب اسے  عسل اسود (بلیک ہنی – کالی شہد)  یا ساحر الاسود (بلیک میجک – کالا جادو) کہتے ہیں۔ اس کا رنگ گہرا نسواری  ہوتا ہے۔ شہد جیسی گاڑھی اس نعمت کو مشرقی معاشرے میں خوراک کے طور فراعنہ کے زمانے سے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ مغرب والے اس سے دارو (رم) بھی بناتے ہیں۔ 

انگریزی میں اسے (  Blackstrap molasses) کہتے ہیں۔ گوگل کر کے اس کے فوائد معلوم کیئے جا سکتے ہیں۔ 

غذائیت اور فوائد  کے خزانے جیسی  اس خوراک کو بہت سارے لوگ شہر منتقل ہونے پر دیہات میں ہی چھوڑ گئے ہیں، ہو سکتا ہے کہ نئی نسل اس کے نام سے بھی ناواقف ہو۔ 

 مصنوعی مواد سے تیار کیچپ، زہریلے مواد سے تیار دودھ اور بیکٹیریا  اور  بیماریوں کی بھرمار والی  غذاؤں کو   ایڈوانس میں سیٹ بک کرا کر کھانے والے اس نعمت کو اچھی خاصی نفرت سے دیکھتے ہیں۔  چند لوگ اپنے آپ کو   اپنی ثقافت سے جڑا ہوا  ثابت کرنے کیلیئے راہ چلتے کسی سڑک کے کنارے لگے بیلنے سے خرید تو لیتے ہیں مگر یہ نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے آپ کے مزاج کو سمجھ کر ہی تو اسے بنایا ہے۔ تاکہ آپ کو اس کا رنگ ناگوار نہ گزرے، انہوں نے اس میں ڈی پی اے کھاد ملائی ہے، ڈیٹرجنٹ پاؤڈر کا اضافہ کیا ہے، رنگ کاٹ ڈالا ہے، سوڈے کی بھرمار کی ہے۔ جو آپ کو فائدے کی بجائے الٹا نقصان دیتا ہے۔  

ککوکو تیار کرنے کیلیئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے۔ گنے کا رس لیکر مٹی کے کسی برتن (مٹکے وغیرہ یا موجودہ دور میں آہنی کڑاہ) میں تب تک پکائیے جب تک گاڑھا  نہ ہو جائے۔ مزید گاڑھا پن کیلیئے اسے دھوپ میں بھی رکھا جاتا ہے۔ جب دل مطمئن ہو جائے اسے شیشے کے جاروں میں ڈال کر محفوظ کر لیجیئے اور اپنی غذا کا حصہ بنائیے۔  

جام اور جیلی کے شوقین اپنی زندگی سے ان مصنوعات کو ختم کریں اور اس ککو کو اپنی غذاؑ کا حصہ بنائیں۔ چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کریں۔  گھر میں بن رہے میٹھے میں اس کا استعمال بڑھائیں۔ ککو کے ساتھ مکھن ملا کر بہترین ناشتہ کیا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ ککو میں لیموں ملا کر مشروب کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مزید چند فوائد درج ذیل ہیں: 

ککو میں کیلشیم کی بہتات کی وجہ سے یہ ہڈیوں کیلیئے انتہائی مفید ہے۔ اندرونی سوزش  جیسے جوڑوں کی سوزش اور درد کیلیئے اینٹی بائیوٹیک ہے۔ 

ککو قوت مدافعت کے نظام کو فعال بناتی ہے اور کینسر کے خلاف لڑتی ہے۔ 

ککو خون کے نظام کو نیا کرتی ہے اور دل کو صحتمند بناتی ہے۔ 

ککو جسم میں تیزابی اثرات کو ختم کرتی ہے۔ موٹاپے کی دشمن ہے اور چربی کو گھولتی ہے۔

ککو کم مقدار میں شوگر کے مریضوں کیلیئے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں کروم پایا جاتا ہے۔ 

ککو سر کے جملہ دردوں کیلیئے شفاء بخش ہے کیونکہ اس میں وٹامن بی 6 کی بہتات ہوتی ہے۔ 

ہڈیوں اور دل کو طاقت دیتی ہے۔ 

ککو میں ایکٹیک ایسڈ کی وجہ سے، نوجوانوں کے  کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتی ہے۔ 

ککو میں میگنیشیم کی موجودگی جسم کے بہت سارے امراض بشمول  اعصابی کمزری کو دور کرتی ہے اور جسم کو راحت پہنچاتی ہے۔ 

ککو بالوں کی نشونما بڑھاتی، نرم و ملائم بناتی اور گھنا  کرتی ہے۔ اس کا استعمال یعنی خوراکی استعمال سفید بالوں کو سیاہ کرتا ھے

حوامل کیلیئے ککو کا باقاعدگی سے استعمال در اصل اس میں موجود وٹامنز اور پروٹین کی بھرمار کی وجہ سے کرنے کو کہا جاتا ہے۔ 

ککو آنکھوں کے امراض کی درستگی کرتی ہے اور نظر بڑھاتی ہے۔ 

راب کا استعمال قبض توڑتا ھے پیٹ نرم رکھتا ھے

ککو جسم میں بنی ہوئی گلٹیوں  کا خاتمہ کرتی ہے خاص طور  ان عورتوں کے لئے مفید ھے جن کے رحم ، بچہ دانی میں بتوڑیاں، گلٹیاں ہوتی ہیں، گردے کی پتھری کو توڑتی ہے اور درد سے نجات دیتی ہے۔ 

بچوں میں اینیمیا کے مرض کے دوران ککو  کا استعمال خون کی بڑھوتری کا سبب بنتا ہے۔  آئرن کی کمی کو پوری کرتا ہے۔ دانتوں کو مضبوط کرتا ھے 


طریقہ استعمال :


دن میں ایک چمچ کھانے والا استعمال کیا جائے یا اتنی مقدار پانی کے گلاس مین ملا کر بھی پی جا سکتی ھے باقی فوائد اوپر درج کیے ھیں


سفید ھوتے بالوں کی روک تھام اور سیاہ کرنے کا غذائی علاج


حادثاتی طور پر دریافت ہونے والی دوا کا احوال


گنے کی راب یا blackstrap molasses گنے کے رس کا بچا ہوا وہ شیرہ ہے جو مزید شکر بنانے کے قبل نہیں رہتا، گاڑھا سیاہی مائل مادہ ہے جو انسانوں کے لئے قدرتی ٹانک بھی ثابت ہوچکا ہے اور بہت سے بیش بہا معدنیات کا خزانہ اپنے اندر پوشیدہ رکھتا ہے، جسمانی دماغی کمزوری کے مریض اسکو استعمال کرتے ہیں، وقت گزرتا گیا اور استعمال کرنے والوں نے اسکے استعمال کے دوران اسکے خوشگوار اضافی فائدے (side benefits) محسوس کیئے جس میں سے ایک یہ اضافی فائدہ دیکھنے میں آیا کہ جن لوگوں کے بال سفید ھونے لگے تھے وہ نہ صرف اچانک سفید ھونا رک گئے بلکہ اسکو استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد نے بالوں کے سیاہ ھونے کی تصدیق کی، مریضوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ بالوں میں قدرتی سیاہی لوٹنے لگی جبکہ مریضوں کو یہ راب یا molasses بعض دوسری تکالیف کے علاج کے لئے تجویز کیا گیا تھا کہ سفید بالوں نے اچانک رنگ بدلنا شروع کردیا

بہت سے مریضوں نے جب اپنے بالوں کے سیاہ ھونے کی خبر دی تو خود معالجوں کے لئے بھی یہ بات نئی اور حیرت انگیز تھی اور اب دنیا کے بعض معالج اسکو بال سیاہ کرنے کے لئے تجویز کرنے لگے ہیں اور سفید بالوں سے بیزار لوگوں میں اس نئی حادثاتی دریافت نے خوشی کی ایک لھر دوڑا دی ہے


مقررہ محتاط خوراک :


 ایک ٹی اسپون روزانہ استعمال کرنا کافی ھوتا ھے، وہ لوگ جو مختلف اقسام کی کئی دوائیں روزانہ استعمال کرتے ھوں وہ اس کو استعمال کرنے سے پرہیز کریں، اور اس راب کی بوتل کی سیل کھول لینے کے تین مہینوں کے اندر اندر استعمال کرلیں اسکے بعد اسکا استعمال نقصان دہ ہوجاتا ہے


رحم اور اووری (Ovary) کی رسولیاں (Pcos) اور بتوڑیاں (Uterine fibroids) کا غذائی قدرتی علاج 


 گنے کی راب (blackstrap molasses) ایک ٹیبل اسپون روزانہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر اچّھی طرح حل کرکے استعمال کریں


دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد آدھا گھنٹے تک پانی نہ پئیں، آدھا گھنٹے بعد ایک گلاس پانی میں دو ٹیبل اسپون سیب کا سرکہ (apple cider vinegar ) ملا کر پانی پی لیں

ھومیوپتھک دوائیں، فیوکس وسیکلوسوس (fucus vesiculosus) کے دس قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر کسی بھی وقت روزانہ ایک بار 

سیلینیم (selenium 3x) کی ایک ٹیبلٹ روزانہ ایک بار چوس کر چبا کر یا پانی کے ساتھ استعمال کرنا

سیبل سیرولیٹا مدر ٹنکچر (sabal serrulata Q) کے 20 قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر روزانہ ایک بار استعمال کرنا تیز رفتاری سے اس بیماری کو دور کردیتا ھے

اس بیماری میں آپریشن آخری آپشن ھونا چاھیے، پہلے دوا اور غذائی علاج کو ضرور آزمایا جائے کیونکہ آپریشن کی صورت میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے خواتین کے محروم ھوجانے کا خطرہ رہتا ہے

اس غذائی قدرتی علاج سے صرف وہ خواتین فائدہ اٹھا سکتی ہیں جو اس بیماری کے حوالے سے یا کسی بھی قسم کی دوائیں استعمال نہ کر رہی ہوں

یاد رہے کہ یہ اس تکلیف دہ اورنہایت ضدی بیماری کا آزمودہ اور کامیاب علاج ہے


صدقہ جاریہ سمجھ کر اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

پیروکاران